کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے دوران بچی اور خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق گلشنِ حدید میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق اور مرد زخمی ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ سرجانی ٹاؤن میں ٹریفک حادثے میں بچی جاں بحق اور 2 بچے شدید زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق لانڈھی شاہ لطیف ٹاؤن میں ٹریفک حادثے میں بھی ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔