پاکستانی میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار بلال سعید کی پاکستان آئیڈل میں شاندار پرفارمنس سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
بلال سعید ’پاکستان آئیڈل‘ کی ہفتے کی شب 8 بجے ’جیو ٹی وی‘ پر نشر ہونے والی 31 ویں قسط میں نظر آئے۔
اُنہوں نے شو میں شاندار انٹری دی اور اپنے مشہور گانے ’ 12 سال‘ پر پرفارمنس بھی دی۔
گلوکار کی اس شاندار پرفارمنس نے پرانی یادیں تازہ کر دیں اور شو میں موجود تمام شرکاء نے کھڑے ہو کر ان کے لیے تالیاں بجائیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی شو میں ان کی شاندار پرفارمنس کو بہت پسند کیا جا رہا ہے اور اُنہیں شو میں مدعو کرنے پر انتظامیہ کی بھی تعریف کی جا رہی ہے۔