امریکی میڈیا نے افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے کا اعتراف کر لیا۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی اسلحہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں ایک بڑی رکاوٹ بن چکا ہے، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے دہشت گرد امریکی ساختہ رائفلز، مشین گنز، اسنائپر اور دیگر ہتھیار استعمال کر رہے ہیں، امریکی ہتھیاروں کی دستیابی کے باعث دہشت گردوں کے حملوں کی نوعیت اور شدت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
سربراہ سگار جان سوپکو نے کہا ہے کہ انخلاء کے وقت افغانستان میں 3 لاکھ امریکی ہتھیار چھوڑے گئے، جنوبی وزیرستان اور بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کے دوران امریکی چھوڑا گیا جدید اسلحہ استعمال ہوا۔