• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیسکو کی نیٹ میٹرنگ صارفین کیلئے نئی بلنگ پالیسی نافذ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

لیسکو نے نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے نئی بلنگ پالیسی نافذ کر دی۔

اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے ایکسپورٹ ریٹ میں 66 پیسے کمی کی گئی ہے۔

وزارتِ توانائی کی ہدایت پر نیٹ میٹرنگ بلنگ میکانزم تبدیل کر دیا گیا ہے جس کے تحت نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے ایکسپورٹ ریٹ فی یونٹ 25.98 روپے سے کم ہو کر 25.32 روپے مقرر کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی بلنگ پالیسی جنوری 2026ء کے بلنگ سائیکل سے نافذ العمل ہو گی جبکہ منظور شدہ ڈی جی کپیسٹی سے زائد ایکسپورٹ یونٹس پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

لیسکو کے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اضافی ایکسپورٹ یونٹس کو ڈی جی کپیسٹی کے تناسب سے محدود کیا جائے گا جبکہ سی پی 22 کے تحت ایکسپورٹ یونٹس کی ایڈجسٹمنٹ جاری رہے گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے ایکسپورٹ ایم ڈی آئی کا درست اندراج لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ غلط یا نامکمل ڈیٹا پر بلنگ میں مسائل کا خدشہ ہے۔ 

لیسکو آئی ٹی ڈائریکٹوریٹ نے تمام افسران کو فوری عمل درآمد کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید