• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر 19 ورلڈ کپ، سیمی فائنل میں بھارت نے افغانستان کو مات دیدی

تصویر، سوشل میڈیا، آئی سی سی
تصویر، سوشل میڈیا، آئی سی سی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) انڈر 19 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے افغانستان کو 7 وکٹ سے شکست دے دی۔

زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹ پر 310 رنز بنائے۔

افغانستان کی طرف سے فیصل شنوزادہ اور عزیز اللّٰہ نے سنچریاں بنائیں، دونوں بیٹرز نے بالترتیب 110 اور 101 رنز بنائے۔

بھارت نے مقررہ ہدف 42ویں اوور میں 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، فاتح ٹیم فائنل میں انگلینڈ کے خلاف جمعے کے مدمقابل ہوگی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید