• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر 19 ورلڈ کپ، آسٹریلیا کو شکست دے کر انگلینڈ فائنل میں پہنچ گیا

فوٹو: آئی سی سی
فوٹو: آئی سی سی

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو شکست دے دی۔

بلاوائیو میں کھیلے گئے میچ میں فائنل کےلیے جگہ پکی کرنے والی ٹیم انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 27 رنز سے مات دی، میچ کی خاص بات دونوں ٹیموں کے کپتانوں کی سنچریاں رہیں۔

انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹ پر 277 رنز اسکور کیے، کپتان تھامس ریو نے 110 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کیلب فیلکونر نے 40 رنز اسکور کیے۔

آسٹریلیا کے ہیڈن شیلر اور نیڈن کورے نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ہدف کے تعاقب میں حریف ٹیم 48ویں اوور میں 250 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

ٹیم آسٹریلیا کے کپتان اولیور پیک نے 100 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ نتیس سیموئل نے 47 اور آریان شرما نے 34 رنز اسکور کیے۔

انگلش بولر جیمز منٹو، سیباستین مورگن، رالفائے ایلبرٹ اور مینی لمسڈین نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

انگلینڈ کی ٹیم فائنل میں بھارت اور افغانستان کے درمیان کل ہونے والی دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم سے مقابلے کرے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید