ایرانی مذاکرات کار نے کہا کہ عمان میں ہونے والی بات چیت کا موضوع جوہری مسائل ہی ہوں گے۔
ایرانی مذاکرات کار کا مزید کہنا تھا کہ عمان مذاکرات کا نتیجہ بات چیت ہونے کے بعد ہی واضح ہوگا۔
دوسری جانب امریکی صدر کی سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہائوس کا کہنا ہے کہ عمان مذاکرات میں شرکت کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف قطر پہنچ گئے ہیں۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کُشنر بھی وٹکوف کے ہمراہ ہیں۔
یاد رہے کہ امریکا ایران مذاکرات کل پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بجے عمان کے دارالحکومت مسقط میں ہوں گے۔