• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے ڈیزائن کے نوٹ عید پر دستیاب نہیں ہوں گے، گورنر ایس بی پی جمیل احمد

گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) جمیل احمد نے کہا ہے کہ نئے کرنسی ڈیزائن کے نوٹ عید پر دستیاب نہیں ہوں گے۔

کراچی میں صحافیوں سے گفتگو میں جمیل احمد نے کہا کہ مہنگائی قابو میں ہے مالیاتی شعبہ مستحکم ہے توجہ معاشی نمو پر ہے، اس حوالے سے پیشرفت پائیدار ہے، یہ سلسلہ آئندہ 2 سال رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کی ساڑھے 10 ارب ڈالر ادائیگیوں میں سے 6 ارب ڈالر ادا کرچکے ہیں، 4  سے ساڑھے 4 ارب ڈالرز کی ادائیگیاں وقت پر کرلیں گے۔

گورنر ایس بی پی نے مزید کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ستمبر 2027ء تک کے پروگرام میں ڈپازٹس رول اوور ہونا شامل ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ نان فوڈ ایکسپورٹ 5 سے 6 فیصد بڑھی، چاول کی برآمد کم ہوئی، چاول کی برآمدات بہتر ہوں گی۔ رواں مالی سال ترسیلات زر 42 ارب ڈالرز سے زیادہ ہوں گی۔

جمیل احمد نے یہ بھی کہا کہ  نئے کرنسی ڈیزائن کے نوٹ عید پر دستیاب نہیں ہوں گے۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد نئے نوٹ کی پرنٹنگ اور مناسب اسٹاک کے بعد اجرا میں وقت لگے گا۔

گورنر ایس بی پی نے مزید کہا کہ نئے کرنسی نوٹوں کے فیچرز جدید ترین ہیں، عام آدمی ہی بتادے گا کہ نوٹ اصلی ہے یا جعلی ہے۔

قومی خبریں سے مزید