• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران اور امریکا کا مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق، ماحول مثبت رہا، عباس عراقچی

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

مسقط میں ہونے والے ایران امریکا مذاکرات ختم ہوگئے۔ ترجمان کے  ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ فریقین نے مذاکرات کو آئندہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ 

عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ایرانی وزیر خاجہ عباس عراقچی نے کہا کہ مسقط مذاکرات کے  دوران ماحول مثبت رہا، ایرانی وفد نے قومی مفادات اور ایرانی قوم کے حقوق پر بات کی۔ 

انھوں نے کہا کہ فریقین نے مذاکرات کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ مسقط مذاکرات ایک نئی شروعات تھی، موجودہ صورتحال میں اعتماد کی نمایاں کمی ہے جو مذاکرات میں رکاوٹ ہے۔ 

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ مذاکرات حالیہ انداز میں جاری رہے تو آئندہ اجلاسوں میں واضح مذاکراتی فریم رکھا جاسکتا ہے۔ 

عباس عراقچی نے کہا مذاکرات کےآئندہ مرحلے کی تاریخ کا تعین عمانی وزیر خارجہ کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید