• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی اور فکسڈ چارجز میں رد و بدل کا فیصلہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

وفاقی حکومت نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی اور فکسڈ چارجز میں رد و بدل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پاور ڈویژن نے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد درخواست نیپرا میں جمع کروا دی۔

ماہانہ 300 اور 700 یونٹ سے زیادہ بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کےلیے بجلی سستی کرنے کی تجویز دی گئی ہے، نیپرا پاور ڈویژن کی درخواست پر 10 فروری کو سماعت کرے گی۔

پاور ڈویژن نے ماہانہ 300 یونٹ تک کے گھریلو صارفین پر فکسڈ چارجز لگانے کی تجویز دی ہے، فکسڈ چارجز دونوں پروٹیکڈ اور نان پروٹیکڈ صارفین پر لگانے کی تجویز ہے۔

اس سے پہلے صرف 300 یونٹ سے زائد استعمال کے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر فکسڈ چارجز عائد ہیں، ماہانہ 100 یونٹ استعمال کے پروٹیکٹڈ صارفین پر 200 روپے فکسڈ چارجز کی تجویز ہے۔

ماہانہ 200 یونٹ بجلی استعمال کے پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین پر 300 روپے فکسڈ چارجز کی تجویز دی گئی، 100 یونٹ تک کے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر 275 روپے ماہانہ فکسڈ چارجز کی تجویز دی گئی ہے۔

ماہانہ 200 یونٹ تک کے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر 300 روپے فکسڈ چارجز کی تجویز سامنے آئی ہے،  ماہانہ 300 یونٹ تک استعمال کے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر 350 روپے فکسڈ چارجز کی تجویز دی گئی، ماہانہ 400 یونٹ تک کے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر فسکڈ چارجز 200 روپے سے بڑھا کر 400 روپے کرنے کی تجویز دی گئی۔

پاور ڈویژن نے ماہانہ 500 یونٹ استعمال کے نان پروٹیکٹد صارفین کےلیے 400 سے بڑھا کر فکسڈ چارجز 500 روپے کرنے کی تجویز دی ہے، ماہانہ 600 یونٹ استعمال پر فکسڈ چارجز 600 سے بڑھا کر 675 روپے کرنے کی تجویز دی ہے۔

ماہانہ 700 یونٹ تک استعمال پر فکسڈ چارجز 800 روپے سے کم کرکے 675 روپے کرنے کی تجویز دی گئی، ماہانہ 700 یونٹ سے زائد بجلی استعمال پر فکسڈ چارجز میں 325 روپے کمی سے 675 روپے کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔

گھریلو صارفین، ماہانہ 400 یونٹ بجلی استعمال پر فی یونٹ ٹیرف 1 روپے 53 پیسے کمی کی تجویز دی گئی، ماہانہ 500 یونٹ تک بجلی استعمال پر فی یونٹ ٹیرف 1 روپے 25 پیسے کمی کی تجویز دی گئی ہے، ماہانہ 600 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے پر فی یونٹ ٹیرف 1 روپے 40 پیسے کمی کی تجویز دی گئی، ماہانہ 700یونٹ استعمال پر فی یونٹ ٹیرف میں 91 پیسے کمی کی تجویز دی گئی،  ماہانہ 700یونٹ سے زائد استعمال پر ٹیرف میں 49 پیسے فی یونٹ کمی کی تجویز دی گئی۔

5 کلو واٹ اور اس سے زائد لوڈ کے کمرشل صارفین کے لیے ٹیرف میں فی یونٹ 1 روپے 15پیسے کمی  کی تجویز دی گئی، صنعتی شعبے کےلیے ٹیرف میں فی یونٹ بجلی 5 روپے تک سستی کرنے کی تجویز دے دی گئی ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید