• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کی مسجد میں خودکش حملے سے شدید صدمہ پہنچا، امریکی رکن کانگریس

امریکی رکن کانگریس اور کانگریس میں پاکستان کاکس کے شریک چیئرمین ٹام سوازی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی مسجد میں خودکش حملہ کا سن کر انہیں شدید صدمہ پہنچا ہے۔

ٹام سوازی نے اپنے بیان میں کہا کہ دورہ پاکستان میں انہیں بتایا گیا تھا کہ برکینافاسو کے بعد دنیا میں سب سے زیادہ دہشتگرد حملے پاکستان میں ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کا سن کر شدید صدمہ ہوتا ہے، ہم سب کو مل کر دہشتگردی کی ہر قسم کا خاتمہ کرنا چاہیے اور لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کرنیوالوں کو مسترد کرنا چاہیے.

ٹام سوازی کا کہنا تھا کہ مذہبی ہم آہنگی کیلئے سب کو متحد ہونا چاہیے۔

ایک اور رکن کانگریس گریگری میکس نے کہا کہ مسجد خدیجۃُ الکبریٰ پر دہشتگرد حملہ ہولناک ہے، پاکستانیوں کو محفوظ اور آزادانہ عبادت کا حق ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں نمازِ جمعہ کے دوران مسجد خدیجۃُ الکبریٰ میں خودکش دھماکے کے نیتجے میں 32 افراد شہید اور 150 سے زائد زخمی ہوئے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت پراکسیز کے ذریعے پاکستان کا امن تباہ کرنا چاہتا ہے، خودکش حملے سے پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی گئی، دہشت گردی کے لیے ایسا موقع چُنا گیا جب دو ممالک کے ساتھ ہم نے معاہدے کیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت اب افغانستان کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کی کوشش کررہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید