پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے دوران ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا۔
کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 44 پوائنٹس کم ہو کر 1 لاکھ 84 ہزار 129 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 5519 پوائنٹس کے بینڈ میں بھی رہا۔
100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 1 لاکھ 88 ہزار 312 جبکہ کم ترین سطح 1 لاکھ 82 ہزار 792 پوائنٹس رہی۔
بازارِ حصص کے کاروبار کے دوران ہفتے بھر میں 4 ارب شیئرز کے سودے 196 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 55 ارب روپے بڑھ کر 20882 ارب روپے ہو گئی۔
دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ 30 جنوری کو ختم ہوئے کاروباری ہفتے میں زرِمبادلہ کے ذخائر 4.54 کروڑ ڈالرز کے اضافے سے21.33 ارب ڈالرز ہو گئے۔
اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 5.61 کروڑ ڈالرز اضافے سے 16.15 ارب ڈالرز رہے۔
کمرشل بینکوں کے ذخائر 1.07 کروڑ ڈالرز کم ہو کر 5.18 ارب ڈالرز رہے۔
جنوری 2026ء میں ملکی زرِمبادلہ ذخائر میں 59.65 کروڑ ڈالرز کا اضافہ ہوا۔