پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) آکشن کے لیے رجسٹرڈ ہونے والے کھلاڑیوں اور ان کی بیس پرائسز کی فہرست جاری کر نے کا اعلان کر دیا۔
پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل میں لوکل اور غیر ملکی ٹوٹل 879 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرائی، جن میں افغانستان کے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔
پی سی بی کے مطابق پلیئرز آکشن کے لیے طے شدہ بیس پرائس سے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن مکمل کی گئی، پی ایس ایل کے لیے 4 کروڑ 20 لاکھ کی بیس پرائس کیٹگری میں 31 کرکٹرز شامل ہیں۔
پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل میں رجسٹریشن کروانے والے غیر ملکی کھلاڑیوں میں افغانستان کے فضل حق فاروقی، مجیب الرحمٰن، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر، نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل اور مائیکل بریسول، ساؤتھ افریقا کے رائیلی روسو، انگلینڈ کے جیمز وینس اور سری لنکا کے داسن شناکا شامل ہیں۔
پی سی بی کے مطابق لوکل کھلاڑیوں میں فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، عماد وسیم نے رجسٹریشن کرائی۔
پی سی بی کے مطابق محمد عامر، محمد رضوان، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان اور سلمان علی آغا بھی رجسٹریشن کروانے والوں میں شامل ہیں۔