• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نیدرلینڈز کیخلاف بابر اور شاہین کا پارٹنر شپ کیچ، ویڈیو دیکھیے

—تصاویر بشکریہ کرک انفو
—تصاویر بشکریہ کرک انفو

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پاکستانی کرکٹرز کی فیلڈنگ نے سب کو حیران کر دیا۔

پاکستان کے خلاف میچ میں نیدرلینڈز کے 9 کھلاڑی کیچ آؤٹ ہوئے۔

میچ میں 1 نہیں بلکہ 2 مرتبہ پاکستانی کرکٹرز نے شاندار کیچ پکڑے جنہیں شائقین اور کمنٹیٹرز نے بھی خوب سراہا۔

میچ کے آغاز کے بعد نیدرلینڈز کی پہلی وکٹ 28 رنز پر گری جب میکس ڈووڈ 5 رنز بنا کر سلمان مرزا کا شکار بنے، ان کا شاندار کیچ وکٹ کیپر عثمان خان نے پکڑا۔

بعد ازاں میچ کے 4.2 اوورز میں محمد نواز کی گیند پر نیدرلینڈز کے بیٹر مائیکل لیوٹ نے اونچا اور زوردار شاٹ کھیلا جو ممکنہ طور پر چھکا لگ رہا تھا لیکن بابر اعظم کی شاندار کوشش نے ناصرف اس چھکے کو ناکام بنایا بلکہ نیدرلینڈز کے بیٹر کو آؤٹ کروا کر واپس پویلین بھی بھجوا دیا۔

بابر اعظم نے کیچ پکڑ کر گیند کو باؤنڈری لائن سے باہر اچھال دیا جس کے بعد پیچھے سے دوڑتے ہوئے آ کر شاہین آفریدی نے گیند کو کیچ کر لیا جس کی وجہ سے مائیکل لیوٹ آؤٹ ہو گئے۔

بابر اعظم اور شاہین آفریدی کی جوڑی کی جانب سے اس کیچ کو مکمل کرنے پر شائقین اور کمنٹیٹرز نے بھی خوب تعریف کی۔

اس کیچ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی تعریفی پیغامات کے ساتھ شیئر کی جا رہی ہیں۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو 3 وکٹ سے شکست دے دی۔

148 رنز کا ہدف پاکستان ٹیم نے آخری اوور میں حاصل کیا، فہیم اشرف کی آخری لمحات میں زبردست بیٹنگ نے شائقین کے دل جیت لیے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید