• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم ورلڈ کپ کھیل رہے ہیں اس میں ہر اننگز یادگار ہوتی ہے: فہیم اشرف

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ ہم ورلڈ کپ کھیل رہے ہیں اس میں ہر اننگز یادگار ہوتی ہے۔

کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے اس اننگز کا اندازہ نہیں تھا، رنز نہیں بن رہے تھے، لیکن دباؤ نہیں تھا، یہ میری ہی نہیں، پاکستان کی بھی ایک یادگار اننگز ہے۔

فہیم اشرف کا کہنا ہے کہ ٹیم کے لیے اور پاکستان کے لیے جب بھی اچھا ہو تو ہمیشہ یاد ریتا ہے،  بولنگ نہیں ملی تو اس سے فرق نہیں پڑتا، جب بھی موقع ملے آپ نے اچھا کرنا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے پُرسکون چیز یہی ہے کہ ہم جیت گئے ہیں، کرکٹ میں سب پرفارم نہیں کرتے، جو آج نہیں کر سکے وہ آئندہ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وکٹیں گرنے سے ایسی صورتِ حال ہوئی، ہمیں پارٹنر شپ چاہیے تھی، پارٹنر شپ لگ جاتی تو ایسی صورتِ حال نہ ہوتی، پچ پر شروع میں اسپن ہو رہی تھی، وقت گزرنے کے ساتھ پچ فاسٹ بولر کے لیے اچھی ہوتی گئی۔

فہیم اشرف نے کہا کہ آئی سی سی ایونٹ میں یہ میری بہترین اننگز ہے، میں تو صرف فیلڈنگ میں بھی اچھا کرنے کی کوشش کرتا ہے، فینز سے کہوں گا کہ سپورٹ کریں، دعا کریں، ہمیں پاکستان کے لیے خوشیاں لانی ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید