• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: حادثے میں جاں بحق خاتون کے کیس میں 6 کروڑ روپے سے زائد ہرجانے کا مطالبہ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

کراچی کی سٹی کورٹ (غربی) میں نارتھ ناظم آباد کے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ 

متوفیہ فاطمہ بانو کے بیٹے ساجد خان نے عدالت میں گاڑی کے مالک کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا۔

درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ فاطمہ بانو تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہوئیں، عدالت سے استدعا ہے کہ ذمے دار گاڑی مالک کو 6 کروڑ 48 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔

عدالت میں پیش کی گئی میڈیکل رپورٹس کے مطابق خاتون کی موت حادثے میں آنے والی شدید چوٹوں کے باعث ہوئی۔

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مرحومہ کاسمیٹکس کے کاروبار سے وابستہ تھیں اور اپنے گھر کی کفالت کر رہی تھیں۔

قومی خبریں سے مزید