• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکریہ رانا صاحب، ورنہ ہم بھارت کے خلاف کھیلنے کا سوچ ہی لیتے، سعید اجمل کی فہیم اشرف کی تعریف

فائل فوٹوز
فائل فوٹوز 

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر  سعید اجمل نے فہیم اشرف کی نیدرلینڈ کے خلاف عمدہ بیٹنگ پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو 3 وکٹ سے شکست دے دی، فہیم اشرف کی ذمہ دارانہ بیٹنگ نے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، جس پر سابق کھلاڑیوں نے ان کی تعریف کی۔

148 رنز کا ہدف پاکستان ٹیم نے آخری اوور میں حاصل کیا، فہیم اشرف کی آخری لمحات میں زبردست بیٹنگ نے شائقین کے دل جیت لیے۔

کولمبو میں ٹاس جیتنے کے بعد پاکستان ٹیم نے پہلے بولنگ کروانے کا فیصلہ کیا تھا، پہلی اننگ میں نیدرلینڈز کی ٹیم 19.5 اوورز میں 147 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی، فہیم اشرف کی شاندار اور ذمے دارانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان ٹیم نے آخری اوور میں ہدف حاصل کر لیا۔

فہیم اشرف نے 11 گیندوں پر 29 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔

جس پر سعید اجمل نے فہیم اشرف کی تعریف کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ"تھینک یو رانا صاحب،  ورنہ ہم شاید بھارت کے ساتھ کھیلنے کا سوچ ہی لیتے۔"

کھیلوں کی خبریں سے مزید