• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کیساتھ میچ کا بائیکاٹ: آئی سی سی کا پی سی بی کو خط، جواب بھی دے دیا گیا، ذرائع

ایمیج: فائل
ایمیج: فائل

بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے میچ کے بائیکاٹ کے معاملے میں آئی سی سی نے ایک کوشش کرتے ہوئے پی سی بی کو خط لکھ دیا جس کا اسے جواب بھی دے دیا گیا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو ایک خط لکھا ہے جس کا جواب دیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی سی سی ہی اب خط سے متعلق جواب دے گی کہ اسے پی سی بی سے کیا جواب ملا۔

آئی سی سی نے پی سی بی سے موجودہ صورتحال سے متعلق رابطہ کیا، پی سی بی نے آئی سی سی کے رابطہ کرنے کے بعد ہی جواب دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے ایشو کے حل کےلیے دوسرے بورڈز سے بھی رابطہ کیا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید