پاکستان ویمنز ٹیم نے مینز کرکٹ ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا افتتاحی میچ دوران پرواز طیارے میں دیکھا اور ٹیم کی جیت پر خوشی اظہار کیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں خواتین کرکٹ ٹیم کو مردوں کی ٹیم کا نیدرلینڈز کے خلاف ٹی20 ورلڈ کپ میچ دیکھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ منظر ایسے وقت کا ہے جب خواتین ٹیم جنوبی افریقہ کے سفر پر تھی اور جہاز میں موجود خواتین کھلاڑی بڑی دلچسپی کے ساتھ میچ دیکھ رہی تھیں۔
ویڈیو میں خواتین کرکٹرز کو اسکرین پر نظریں جمائے دکھا گیا، جو قومی ٹیم کی کارکردگی پر جوش و خروش کا اظہار کر رہی تھیں۔
پی سی بی کی جانب سے یہ ویڈیو شائقین کے ساتھ شیئر کی گئی تاکہ بتایا جا سکے کہ خواتین ٹیم بھی مردوں کے میچز کو قریب سے فالو کرتی ہے اور ان کی کامیابی کے لیے پرجوش ہے۔
یہ لمحہ نہ صرف ٹیموں کے درمیان یکجہتی کو ظاہر کرتا ہے بلکہ اس بات کی بھی عکاسی کرتا ہے کہ پاکستان کی خواتین کرکٹرز عالمی سطح پر مردوں کے کھیل سے کس طرح جڑی ہوئی ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔