ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے اسلام آباد دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر ترک صدر رجب طیب اردوان اور ترک عوام کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی اپنے ترک ہم منصب حاقان فیدان سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترک قیادت کی یکجہتی اور حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
دونوں رہنماؤں نے پاک ترک دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی۔
اس موقع پر اہم علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔