• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کی اسلام آباد کی مسجد میں دھماکے کی مذمت، جانی نقصان پر صدمے کا اظہار

چین نے اسلام آباد کی مسجد میں دھماکے کی مذمت کی ہے۔ بیجنگ سے چینی وزارت خارجہ نے اس حوالے سے کہا کہ اسلام آباد دھماکے اور جانی نقصان پر گہرا صدمہ ہے۔ 

چینی وزارت خارجہ نے کہا دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے سوگوار ہیں، ہماری ہمدردیاں اپنے پیاروں کو کھونے والوں اور زخمیوں کے ساتھ ہیں۔ 

چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین اس حملے کی سختی سے مذمت کرتا ہے۔ چینی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے۔ 

چینی وزارت خارجہ نے کہا چین قومی سلامتی و استحکام اور عوام کے تحفظ کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد میں مسجد و امام بارگاہ کے اندر خودکش دھماکے کے نتیجے میں 33 افراد شہید اور 170 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

نمازِ جمعہ کے دوران مسجد میں داخلے سے روکنے پر حملہ آور نے خود کو گیٹ پر اڑا لیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید