کراچی پولیس نے جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق اور نائب امیر کراچی مسلم پرویز سمیت متعدد رہنماؤں اور کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔
جماعت سلامی کراچی نے عام انتخابات کے 2 سال مکمل ہونے پر الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر پریس کانفرنس کا اعلان کیا تھا۔
الیکشن کمیشن کے باہر مقررہ وقت سے پہلے کارکنان اور رہنما جمع ہونا شروع ہوئے تو پولیس حرکت میں آگئی، انہوں نے محمد فاروق، مسلم پرویز اور متعدد کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔
جناح ٹاؤن کے چیئرمین رضوان عبد السمیع نے کہا کہ ہمارا تنبو اکھاڑا گیا، پریس کانفرنس کرتے رہیں گے۔
ایم پی او محمد فاروق نے پریس کانفرنس سے قبل کہا کہ یہ بادشاہ سلامت کا گھر نہیں پریس کانفرنس کر تے رہیں گے۔
نائب امیر جماعت اسلامی کراچی مسلم پرویز نے محمد فاروق کے ہمراہ جوں ہی پریس کانفرنس کا آغاز کیا تو پولیس نے کریک ڈاؤن کرکے دونوں رہنماؤں سمیت متعدد کارکنان اور رہنماؤں کو حراست میں لے لیا۔
پولیس نے موقع پر پریزنر وین بھی بلالی اور جماعت اسلامی کے ساؤنڈ سسٹم کو بھی ضبط کرلیا گیا۔