• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ امین الاسلام نے بھی بسنت منائی

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ امین الاسلام نے بھی بسنت منائی، امین الاسلام نے بسنت کے تہوار پر لاہور میں پتنگ اُڑائی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ امین السلام پاکستان آئے، امین السلام نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کی۔

اس موقع پر امین السلام نے بنگلادیش کے موقف پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا ساتھ دینے پر پی سی بی کا شکریہ ادا کیا۔

جس کے بعد محسن نقوی، امین السلام اور عمران خواجہ کے درمیان طویل مذاکرات ہوئے۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ کی پاکستان آمد پاکستان کو بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں میچ کھیلنے پر آمادہ کرنے کی کوشش ہے۔

میٹنگ میں آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے درخواست کی کہ وہ پاک، بھارت ٹاکرے کے حوالے سے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے دوبارہ رابطہ کریں جس پر محسن نقوی نے آمادگی ظاہر کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی محسن نقوی وزیر اعظم سے آئندہ ایک دو روز میں ملاقات کریں گے اور آئی سی سی کی درخوست پر وزیرا عظم سے ہدایات لیں گے، پاک بھارت میچ سے متعلق حتمی فیصلہ وزیر اعظم کریں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید