کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں مین ٹریفک اور دیگر حادثات میں 2 لڑکے جاں بحق ہوگئے،تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن سیکٹرانیس بی کے قریب تیز رفتار مال بردار ٹرک کی ٹکرسے راہ گیر 13 سالہ فرحان ولد آصف راچپر جاں بحق ہوگیا جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی، متوفی شاہ لطیف ٹاؤن کا رہائشی تھا ، حادثے کے بعد ڈرائیور ٹرک موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگیا پولیس نے ٹرک کو تحویل میں لیکر تھانے منتقل کردیا ، ٹرک کے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفی لڑکے کی لاش اس کے ماموں راشد ولد منیر کے سپرد کردی ، بلدیہ ناردرن بائی پاس ہوٹل کے قریب پنکچر کی دکان پر ٹریلر کا ٹائر پھٹنے سے 17 سالہ زاکر ولد نور محمد جاں بحق ہو گیا جس کی لاش سول ٹراما سینٹر منتقل کی گئی ،پولیس کے مطابق متوفی پنکچرکی دکان پر ملازمت کرتا تھا اور ٹریلر کے ٹائر میں ہوا بھرتے ہوئے ٹائر پھٹنے سے جاں بحق ہوا،پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفی نوجوان کی لاش ورثا کے حوالے کردی ۔