• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی کے اسرائیل سے سیکیورٹی معاہدہ معطلی پر سابق اسرائیلی وزیراعظم کا ردعمل

اے ایف پی
اے ایف پی

سابق اسرائیلی وزیراعظم نے اٹلی کے اسرائیل سے سیکیورٹی تعاون معاہدے کی معطلی پر ردعمل دیا ہے۔

سابق اسرائیلی وزیراعظم اور موجودہ اپوزیشن رہنما یائیر لاپیڈ نے کہا ہے کہ اٹلی کا اسرائیل سے سیکیورٹی تعاون معاہدہ معطل کرنا نیتن یاہو حکومت کی ایک اور شرمناک ناکامی ہے۔

اپوزیشن رہنما نے کہا کہ اسرائیلی حکومت اپنے دوست اور فطری اتحادی ممالک کے سامنے بھی اسرائیلی مفادات آگے بڑھانے میں ناکام ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم حکومت بنا کر اسرائیل کو ایک بار پھر سب کے لیے پسندیدہ ملک بنائیں گے۔

نیتن یاہو کی ناکامیوں پر تنقید کرنے والے سابق اسرائیلی وزیراعظم یائیر لاپیڈ نے جنگ کے آغاز پر ایران کی مکمل تباہی کا مطالبہ کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید