• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران سے مذاکرات کا اگلا دور بھی پاکستان میں ہوسکتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

اگلے دو دن میں کچھ ہو سکتا ہے اور ہم پاکستان جانے پر زیادہ مائل ہیں، امریکی صدر ٹرمپ -  فوٹو: فائل
اگلے دو دن میں کچھ ہو سکتا ہے اور ہم پاکستان جانے پر زیادہ مائل ہیں، امریکی صدر ٹرمپ -  فوٹو: فائل

ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور بھی پاکستان میں ہونے کا امکان ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران سے مذاکرات کا اگلا دور پاکستان میں ہوسکتا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر فیلڈ مارشل عاصم کی تعریف کی اور کہا کہ وہ بہت فنٹاسٹک ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی اخبار نیو یارک پوسٹ کے رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو وہیں رہنا چاہیے، کیونکہ اگلے دو دن میں کچھ ہو سکتا ہے اور ہم پاکستان جانے پر زیادہ مائل ہیں، پتہ ہے کیوں؟ کیونکہ فیلڈ مارشل بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔

اس سے قبل ایرانی حکام کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور ہو تو پاکستان ہماری ترجیح ہے۔

ایرانی حکام نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں، دوسری طرف کا معلوم نہیں۔

ایرانی حکام نے کہا کہ مذاکرات کا دوسرا دور ہو تو پاکستان ہماری ترجیح ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ایران امریکا مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی میزبانی کی پیشکش کردی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پاکستان نے سیز فائر کی مدت ختم ہونے سے پہلے مذاکرات اسلام آباد میں منعقد کرنے کی تجویز پیش کی ہے، فریق معاہدے کے لیے نئے بالمشافہ مذاکرات پر غور کر رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید