کراچی(اسٹاف رپورٹر)آرٹس کونسل کے صدر محمد احمد شاہ کے بڑے بھائی منصف شاہ 79 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، انکی نماز جنازہ نارتھ ناظم بلاک Bکی مسجد الہدیٰ میں ادا کی گئی جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات، عزیز واقارب سمیت متعدد افرادنے شرکت کی،مرحوم کا سوئم 15اپریل بدھ کو مسجد الہدیٰ میں بعد نماز عصر ہوگا ۔