• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہڑتال تاریخی رہی، عوام نے چوری شدہ مینڈیٹ کیخلاف فیصلہ سنا دیا، حلیم عادل شیخ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے ہڑتال کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ سندھ کے عوام نے رضاکارانہ طور پر گھروں میں رہ کر اور کاروبار بند کر کے چوری شدہ مینڈیٹ کے خلاف اپنا واضح فیصلہ سنا دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ کراچی سے کشمور اور کیٹی بندر سے تھر نگر تک سندھ کے چھوٹے بڑے تمام شہر بند رہے، یہ ہڑتال کسی دباؤ، زبردستی یا تشدد کے بغیر مکمل طور پر رضاکارانہ تھی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید