• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش انتخابات، جماعت اسلامی نے ہندو امیدوار کو الیکشن ٹکٹ جاری کردیا

کراچی (نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش انتخابات، جماعت اسلامی نے ہندو امیدوار کو الیکشن ٹکٹ جار ی کردیا ،جماعت اسلامی کے اقتدار میں ہندو شہری محفوظ اور باعزت زندگی گزاریں گے، کرشنا نندی،بنگلادیش جماعت اسلامی نے ملک میں 12 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے تاجر کو بھی ٹکٹ جاری کردیا۔حلقہ انتخاب کھلنہ-1 سے جماعت اسلامی کے امیدوار کرشنا نندی نے کہا ہے کہ اگر جماعتِ اسلامی اقتدار میں آتی ہے تو بنگلادیش کے ہندو شہری محفوظ اور باعزت زندگی گزاریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلامی سیاسی جماعتوں اور اقلیتوں کے حقوق سے متعلق پائے جانے والے خدشات بے بنیاد ہیں۔عرب میڈیا میں شائع ہونے والے اپنے مضمون میں کرشنا نندی نے کہا کہ ایک اسلامی جماعت کی جانب سے کسی ہندو کو امیدوار بنانا اس بات کا ثبوت ہے کہ جماعتِ اسلامی مذہبی اقلیتوں کی نمائندگی اور ان کے تحفظ کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جماعتِ اسلامی کی حکومت میں کسی ہندو کو ملک چھوڑنے یا بھارت ہجرت کرنے پر مجبور نہیں کیا جائے گا اور قانون و انصاف کے ذریعےمساوی شہریت کو یقینی بنایا جائے گا۔

دنیا بھر سے سے مزید