• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلحہٰ انجم نے منگنی کر لی، منگیتر کون ہیں؟

—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان کی نوجوان نسل کے مقبول ترین ریپر اور گلوکار طلحہٰ انجم نے منگنی کر لی۔

طلحہٰ انجم معروف میوزک بینڈ ینگ اسٹنرز کے اہم رکن ہیں اور اپنے منفرد ریپ اسٹائل اور جاندار شاعری کی بدولت لاکھوں مداحوں کے دلوں پر راج کر رہے ہیں۔

طلحہٰ انجم کی منگنی میڈیکل استھیٹیشیئن (Aesthetician) اور سوشل میڈیا انفلوئنسر زویا کریم سے ہوئی ہے۔

ٹیلنٹ اور محنت کے بل بوتے پر اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے طلحہٰ انجم نے ایک دہائی کے عرصے میں بے پناہ شہرت حاصل کی اور پاکستان کے ہارٹ تھروب بن گئے، اب وہ اپنی زندگی کے نئے مرحلے میں داخل ہونے جا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پیجز کے مطابق ان کی منگنی کی خوبصورت تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں قریبی عزیز و اقارب اور دوستوں نے شرکت کی۔

تقریب میں طلحہ انجم نے گرے رنگ کا خوبصورت سوٹ زیب تن کیا جبکہ زویا کریم نے لیونڈر رنگ کی ساڑھی پہن کر محفل کو چار چاند لگا دیے۔

سوشل میڈیا پر منگنی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں اور مداح اس جوڑی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید