• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیفری ایپسٹین سے متعلق سچ بولنے والوں کی مدد کروں گا: ایلون مسک

ایلون مسک — فائل فوٹو
ایلون مسک — فائل فوٹو 

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کا کہنا ہے کہ جو بھی متاثرہ شخص جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کے بارے میں سچ بولے گا اس کی مدد کروں گا۔

ایلون مسک نے سوشل  میڈیا ویب سائٹ ایکس پر یہ اعلان کیا ہے کہ میں ہر اس متاثرہ شخص کے دفاع کی قانونی فیس ادا کروں گا جو جیفری ایپسٹین کے بارے میں سچ بولے گا۔

اُنہوں نے یہ اعلان اس وقت کیا جب امریکی مبصر میٹ والش نے اپنی پوسٹ میں ایک ویڈیو شیئر کی جس میں خواتین یہ دعویٰ کرتی نظر آئیں کہ جیفری ایپسٹین اور اس کے ساتھیوں نے ان کے ساتھ زیادتی کی ہے۔

میٹ والش نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ میں جیفری ایپسٹین سے متعلق محکمۂ انصاف کی جانب سے تمام فائلز کو جاری کرنے کی حمایت کرتا ہوں لیکن میرا سوال ہے کہ خواتین نے  جیفری ایپسٹین کے ساتھیوں کا عوامی سطح پر نام کیوں نہیں لیا جن پر وہ زیادتی کرنے کے الزام لگا رہی ہیں؟

اُنہوں نے مزید لکھا کہ یہ خواتین کسی بھی وقت اپنے ساتھ بدسلوکی کرنے والوں کا نام لے سکتی ہیں۔

میٹ والش نے یہ بھی لکھا کہ یہ خواتین معاشرے کے سب سے طاقتور عہدوں پر بیٹھے بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کے نام جاننے کا دعویٰ کر رہی ہیں لیکن ہمیں نام نہیں بتا رہیں کیونکہ شاید ان خواتین کو ڈر ہے کہ ایسا کرنے پر انہیں قانونی نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید