• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا کو دھچکا، کپتان مچل مارش انجری کے باعث پہلے میچ سے باہر

مچل مارش---فائل فوٹو
مچل مارش---فائل فوٹو

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کی ٹیم کو شدید دھچکا لگ گیا، کپتان مچل مارش انجری کے باعث پہلے میچ سے باہر ہو گئے۔

اسٹیو اسمتھ کو بیک اپ کے طور پر سری لنکا بلایا گیا ہے، ٹریوس ہیڈ آج آئر لینڈ کے خلاف میچ میں آسٹریلیا کی قیادت کریں گے۔

مچل مارش کو گروئن انجری ہوئی جس کے باعث انہیں آرام دیا گیا ہے، جبکہ اسٹیو اسمتھ ورلڈ کپ ٹی 20 اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق اسٹیو اسمتھ کو ضرورت پڑنے پر ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید