• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی کی نئی رینکنگ جاری، صائم ایوب کی 1 درجے تنزلی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔

 ٹی 20 آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں زمبابوے کے سکندر رضا پہلے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ پاکستان کے صائم ایوب ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے۔

بیٹرز میں بھارت کے ابھیشیک شرما کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، انگلینڈ کے فل سالٹ دوسری پوزیشن پر موجود ہیں، جبکہ پاکستان کے صاحبزادہ فرحان شاندار کارکردگی کے باعث 4 درجے ترقی کے بعد تیسری پوزیشن پر آ گئے۔

اسٹار بیٹر بابر اعظم ایک درجے تنزلی سے 35 ویں اور سلمان علی آغا 6 درجے تنزلی کے بعد 36 ویں نمبر پر چلے گئے۔

بولرز کی فہرست میں بھارت کے ورون چکروتی پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، جبکہ پاکستان کے اسپنر ابرار احمد دوسری پوزیشن پر موجود ہیں۔

پاکستان کے سلمان مرزا 9 درجہ بہتری کے بعد 13 ویں نمبر پر پہنچ گئے، جبکہ شاہین آفریدی 4 درجے تنزلی کے بعد 13 ویں نمبر چلے گئے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید