انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز پلیئرز رینکنگ جاری کردی۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بیٹرز میں بھارت کے ابھیشک شرما کا پہلا نمبر برقرار ہے، جبکہ سری لنکا کے کوسال پریرا 2 درجے ترقی کے بعد 7ویں نمبر موجود ہیں۔
جنوبی افریقہ کے ڈیوالڈ بریوس 2 درجے ترقی کے بعد 12ویں نمبر پر آ گئے۔ پاکستان کے صاحبزادہ فرحان 11ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔
بھارت کے شبمن گل 8 درجے ترقی کے بعد 22ویں نمبر پر براجمان ہیں۔ نیوزی لینڈ کے ٹم رابنسن 18 درجے ترقی کے بعد 23ویں نمبر پر موجود ہیں۔
مینز ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز میں پاکستان کے صائم ایوب کا پہلا نمبر برقرار ہے۔
مینز ٹی ٹوئنٹی بولرز میں بھارت کے ورون چکرورتھی کا پہلا نمبر برقرار جبکہ افغانستان کے راشد خان ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے۔
نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی 6 درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے، پاکستان کے ابرار احمد 8 ویں نمبر پر موجود ہیں۔
آئی سی سی کی مینز پلیئرز رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑی شاہین آفریدی کا 13 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔