آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں میزبان بھارت نے آسان حریف نمیبیا کو 93 رنز سے ہرادیا۔
دہلی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹ پر 209 رنز بنائے۔ ایشان کشن 61 اور ہاردیک پانڈیا نے 52 رنز بنائے۔
نمیبیا کے کپتان ایرک اراسمس نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں نمیبیا کی ٹیم 116 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی، ورون چکرورتی 3، ہردیک پانڈیا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ یہ ایونٹ میں بھارت کی دوسری کامیابی ہے، بھارت اب 15 فروری کو کولمبو میں پاکستان سے ٹکرائے گا۔