سعودی عرب میں حج ضوابط کی خلاف ورزیوں پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے 1 شخص کو گرفتار کر لیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق گرفتار شخص سوشل میڈیا پر مکہ مکرمہ میں داخلے کے اجازت نامے فراہم کرنے کا جھانسہ دے رہا تھا۔
گرفتار شخص شہریوں اور زائرین کو دھوکا دینے اور مالی فراڈ میں ملوث ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ رواں ہفتے سعودی عرب نے حج کے لیے اجازت نامہ حاصل کرنے کی ہدایات کی خلاف ورزی پر سخت سزاؤں کا اعلان کیا ہے۔