• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشریٰ بی بی کو رات میں اسپتال منتقل کرنے کی اطلاع دی گئی: بیرسٹر گوہر

بیرسٹر گوہر— فائل فوٹو
بیرسٹر گوہر— فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ  اطلاع دی گئی کہ بشریٰ بی بی کو رات میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

اپنے ایک بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ گزارش ہے کہ اہلِ خانہ کی بشریٰ بی بی سے ملاقات کرائی جائے اور بانیٔ پی ٹی آئی کو بھی علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا جائے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے بھی ان کے اہلِ خانہ کی ملاقات کرائی جائے، بانی کی صحت تشویش ناک ہے، علاج کروانا ان کا بنیادی حق ہے۔

دوسری جانب معاونِ خصوصی اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق خبریں تشویش ناک ہیں، ان کی اسپتال منتقلی کے معاملے پر پنجاب حکومت کی خاموشی افسوس ناک ہے۔

شفیع جان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی صحت کے معاملے میں مسلسل غفلت برت رہی ہے، بشریٰ بی بی کو بنیادی طبی سہولتوں سے محروم رکھنا آئین و انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کا سیاسی انتقام پر مبنی رویہ کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔

قومی خبریں سے مزید