• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرک کے امتحانات 30 مارچ، انٹر کے 15 اپریل سے شروع ہونگے

کراچی(سید محمد عسکری) سندھ میں میٹرک کے امتحانات کا آغاز 30 مارچ سے ہوگا جب کہ دسیوں کے نتائج کا اعلان یکم جون اور نویں کے نتائج کا اعلان 15 جون تک کردیا جائے گا ، انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 15 اپریل سے شروع ہوں گے انٹر سال دوئم کے نتائج کا اعلان 15 جون کو اور سال دوئم کے نتائج کا اعلان 30 جون تک کردیا جائے گا،اس بات کی منظوری محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی جس کی صدارت وزیر تعلیم سردار علی شاہ نے کی، اس موقع پر وزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز اسمائیل راہو نے کمیٹی کے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ رمضان المبارک کے دوران آٹھویں جماعت تک امتحانات معمول کے مطابق مارچ میں ہونگے، سندھ میں نیا تعلیمی سال یکم اپریل سے شروع ہوگا، اجلاس میں موسم گرما کی گزشتہ برس کی تعطیلات برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید