کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈیموکریٹک ورکرز یونین (سی بی اے) اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور بینکنگ سروسز کارپوریشن کے سیکریٹری جنرل لیا قت علی ساہی نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک اور بینکنگ کارپوریشن کے محنت کشوں کے حقوق کے حصول کے لیے احتجاج کرنا محنت کشوں کا آئینی حق ہے، وہ جمعرات کو یہاں یونین آفس میں ورکرز سے ملاقات میں چارٹرڈ آف ڈیمانڈ 2025-27ءپر انتظامیہ سے ہوئے مذاکرات پر اظہار خیال کررہے تھے۔