اسلام آباد ( رانا غلام قادر )قومی اسمبلی کے وقفہ سوالات میں محمد بشیر خان کے سوال پر تحر یری جواب میں وزیر توانائی اویس لغاری نے بتایا کہ مالی سال 2023-24 اور 2024-25 میں بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو کل 606 ارب روپے کا نقصان ہوا، 31 دسمبر 2025 تک گردشی قرضے کم ہوکر 1 ہزار 688 ارب روپے ہوگئے۔ آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظر ثانی سے ملنے والا ریلیف صارفین کو منتقل،مزید معاہدوں پر نظر ثانی کیلئے مذاکرات جاری ہیں ۔ مالی سال 2023-24 میں تقسیم کار کمپنیوں کو 322 ارب روپے کا نقصان ہوا ۔ مالی سال 2024-25 میں بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو 284 ارب روپے کا نقصان ہوا ۔پیسکو کو مالی سال 2024-25 میں 96 ارب روپے کا نقصان ہوا۔