• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملے جاری

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملے جاری ہیں، جنوبی ایران میں ہلالِ احمر کے گودام کو نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی ہلال احمر کے مطابق حملہ صبح سویرے ہوا، جس میں دو امدادی کنٹینر، بسیں اور ایمبولینسیں تباہ ہوگئیں، حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایرانی وزارتِ صحت کے مطابق اٹھائیس فروری سے جاری حملوں میں شہداء کی تعداد دو ہزار سے زیادہ ہوگئی، چھبیس ہزار سے زائد زخمی ہوئے، چھ سو سے زائد اسکولوں اور تعلیمی اداروں کو بھی نقصان پہنچا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں فضائی حملے میں حزب اللّٰہ کے پندرہ ارکان کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے، حزب اللّٰہ نے تصدیق نہیں کی۔

حزب اللّٰہ کے مطابق جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنایا، اسرائیلی فوج کی گاڑیوں پر بھی شیلنگ کی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید