وزیراعظم شہباز شریف کا کچھ دیر میں قوم سے خطاب متوقع ہے، جس میں وہ اہم اعلان کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم قوم سے خطاب میں عوام کو درپیش مشکلات پر بات کریں گے، وہ اس سے پہلے پیٹرول قیمتوں پر 129 ارب روپے کی سبسڈی کا اعلان کرچکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم قوم کو ملک کی موجودہ مہنگائی کی صورتحال پر اعتماد میں لیں گے اور عالمی مالیاتی ادارے سے مذاکرات پر بھی بات کریں گے۔