امریکی وزیرجنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ امریکی فوجی حضرت عیسیٰ کے لیے لڑ رہے ہیں۔
جنگ جیتنے کے لیے پیٹ ہیگسیتھ نے حضرت عیسیٰ کے واسطے سے پوپ لیو کو دعا کی درخواست کردی، کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا کا اختلاف سامنے آگیا۔
پوپ لیو نے اس طرح کی دعا سے اظہار لاتعلقی کردیا، اور کہا کہ غلبے کے لیے کرسچین مشن کو مسخ کیا جاتا ہے، ایسی باتیں حضرت عیسیٰ کے طریقہ کار سے بالکل ہٹ کر ہیں۔
پوپ لیو نے کہا کہ خدا نے زندگیاں تباہ کرنے کی نہیں، انہیں بنانے کی ترغیب دی ہے۔