• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات ایک بار پھر نمایاں

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات ایک بار پھر نمایاں ہوگئے ہیں، پارٹی قائدین ایک پیج پر نہیں دکھائی دے رہے ہیں، حکومت کو ٹف ٹائم دینےکا دعویٰ کرنے والی جماعت کے سنیئررہنما خود ایک دوسرے کو ٹف دینے میں مصروف ہیں، سوشل میڈیا پر کار کنان بھی اپنے دل کی بھڑاس نکال رہے ہیں،نئے اختلافات اس وقت سامنے آئے جب ہفتے کو ایم کیو ایم میں انضمام ہونے والے رہنمائوں نے لیاقت آباد میں عوامی اجتماع کا اعلان کیا ہے جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے کئی مرکزی رہنمائوں نےاس اجتماع سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ 14فروری کو گورنر ہائوس میں کراچی بچائو مہم کے تحت ایک تقریب کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں زیادہ تر مرکزی رہنما شریک ہوں گے۔

اہم خبریں سے مزید