اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی سفارش پرسینئر ایڈیشنل اٹارنی جنرلز کیلئے خصوصی الائونس کی منظوری دیدی،صدر نے سمری پر دستخط کردیئے، ڈپٹی اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرلز کی شرائط ملازمت میں بھی ترمیم کی منظوری دی گئی ۔ ایوان صدر کے مطابق اس ترمیم کے تحت سنیئر ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے لیے خصوصی اے جی الائونس متعارف کرایا گیا جو اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کے طور پر دس سال یا اس سے زیادہ عرصہ خدمت انجام دینے والے افسران کے لیے ہوگا۔