• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کی صحت‘ اپوزیشن آج پارلیمنٹ کے باہردھرنا دے گی

اسلام آباد(ایجنسیاں)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت سے متعلق معاملات پر اپوزیشن نے آج سے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرپرامن احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے کہا کہ مطالبات تسلیم کرنے میں خدانخواستہ کچھ غلط ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی نے کہا کہ آج جمعہ سے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پر امن احتجاجی دھرنا شروع ہوگا‘مطالبات ہم آج دھرنے میں رکھیں گے اور مطالبات تسلیم ہونے تک دھرنا جاری رہے گا۔
اہم خبریں سے مزید