• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرامہ سیریل ’’عشق میں تیرے صدقے‘‘ کا آج سے جیو پر آغاز

کراچی (جنگ نیوز) عشق وہ کائناتی جذبہ ہے جس کی خاطر کسی نے تاج و تخت ٹھکرائے تو کسی نے سنگلاخ چٹانوں کے سینے چیئر دیئے لیکن محبوب پر آنچ نہیں آنے دی۔ جیو اور سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کی نئی ڈرامہ سیریل ”عشق میں تیرے صدقے“ کا آغاز 13 فروری سے ”جیو ٹی وی“ پر شروع ہوگا جس میں جنون خود اپنے محبوب کیلئے امتحان بننے والا ہے۔ ڈرامے کی کہانی ریحانہ آفتاب کے قلم کا شاہکار ہے، صائمہ وسیم کی ہدایات میں عشق کی اِنتہا دکھائی گئی ہے۔ ”نور“ کی چاہت میں جنون کا پروردہ ”ذوالفقار شاہ“کا کردار پروموشن کی جھلک میں ڈرامہ سیریل کی اسٹار کاسٹ میں شامل ہے۔ ڈرامے کے کی کہانی میں منیب بٹ اور عنیقہ ذوالفقار کے بیچ قائم محبت کو آزمائشوں کا سامنے کرتے دکھایا گیا ہے۔ اس سیریل کے دیگر فنکاروں میں علی عباس، صبا فیصل، شبیر جان، صبا حمید، محمود اسلم، فرحان علی آغا، بہروز سبزواری، عائشہ گل، عامر اور یسریٰ عرفان وقت کے نشیب و فراز کا سبب بنتے دکھائی دیں گے۔ نوید ناشاد کی خوبصورت کمپوزیشن میں قمر ناشاد کی شاعری سے مزین استاد راحت فتح علی خان کی مدھر آواز میں ڈرامہ سیریل کا او ایس ٹی ناظرین پر اپنا وجد طاری کررہا ہے۔ ڈرامے کے پروڈیوسر عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی ہیں۔ ”عشق میں تیرے صدقے“ روزانہ رات 9 بجے ”جیو ٹی وی“ سے نشر کیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید