• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی میں جعلی نوکریوں کے اشتہارات پر کریک ڈاؤن، سیکڑوں اکاؤنٹس بند

دبئی (سبط عارف)دبئی میں جعلی نوکریوں کے اشتہارات پر کریک ڈاؤن، سیکڑوں اکاؤنٹس بند۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں نوکری کے نام پر ہونے والے فراڈ سے ہوشیار رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر “دبئی میں شاندار نوکری کے مواقع” جیسے اشتہارات اکثر جعلی ہوتے ہیں۔ اماراتی حکام کے مطابق جعلی نوکریوں کی آفر دینے والے 230 سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کر دیئے گئے ہیں۔ یہ اکاؤنٹس بغیر اجازت لوگوں کو نوکری کی پیشکش کر رہے تھے اور بعض کیسز میں امیدواروں سے پیسے بھی لئے جا رہے تھے۔
اہم خبریں سے مزید