کراچی (اسٹاف رپورٹر) لانڈھی اسپتال چورنگی کے قریب کار سوار شہری کی باوردی ٹریفک پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ قائد آباد پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ مرکزی ملزم فرار ہوگیا ۔آئی جی سندھ نے ویڈیو وائرل ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک سے تفصیلات طلب کرلی۔