اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) بیورو کریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ پاکستان ایڈ منسٹریٹو سروس ۔پولیس سروس اور آفس مینجمنٹ گروپ گریڈ 18 سے 19 میں ترقیوں کیلئے ڈیپارٹمنٹل سلیکشن بورڈ کا اجلاس آج برو زجمعہ صبح 11 بجے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن بیرسٹر نبیل احمد اعوان کی زیرصدارت ہوگا۔اجلاس کی صدارت بطور چیئرمین، سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کریں گےچاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز اجلاس میں شرکت کریں گےپنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے آئی جیز بھی اجلاس کا حصہ ہوں گے۔